ارشدندیم کےلیے انعامات کااعلان کرنےوالے رقم دے کررسیدیں بھی دکھائیں،گوہررشیدکامطالبہ

قومی ہیرو کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت کئی شخصیات نے انعامات کا اعلان کررکھاہے

Aug 11, 2024 | 09:55:AM
ارشدندیم کےلیے انعامات کااعلان کرنےوالے رقم دے کررسیدیں بھی دکھائیں،گوہررشیدکامطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار گوہر رشید نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لئے انعامی رقم کا اعلان کرنے والوں سے بعد میں رسیدیں دکھانے کابھی مطالبہ کردیا۔

اولمپکس میں 40سال بعد پاکستان کے لیے گولڈمیڈل جیتنے والے جیولین تھرورارشدندیم کے لیے حکومت پاکستان، صوبائی حکومتوں اورمختلف اداکاروں وگلوکاروں سمیت کئی شخصیات نے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے،اس کے علاوہ اسپانسرز کی بڑی تعداد بھی  ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہے،ارشدندیم کے لیے کروڑوں روپے کے انعامات کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑگئی  تھی کہ کیا یہ انعامات واقعی  ارشد ندیم کو دیئے جائیں گے یا محض اعلانات تک ہی محدودرہیں گے۔

 معروف پاکستانی اداکار گوہر رشید نے ایسے میں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ارشد ندیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اہم مطالبہ  کردیا ہے۔گوہر رشید نے اپنی سٹوری میں کہا کہ جن لوگوں نے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کے لیے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے وہ ارشد ندیم کو انعام دینے کے بعد رقم کی رسید بھی سوشل میڈیا پر لازمی شیئر کریں۔

یہ بھی پڑھیں:شوہرکی طرف سے دیاگیاتحفہ چوری،ماہرہ خان کی چورکوجہنم میں جانے کی بددعا

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے  ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے ان کے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ارشد ندیم کیلئے 20 لاکھ روپے اور  حکومت سندھ نے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے جبکہ میئر کراچی اورسندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ارشد ندیم کے نام سے کراچی میں ایک اسپورٹس اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیا ہے۔سکھر کے میئر نے ارشد ندیم کو سونے کا تاج پہنانے اورسکھرمیں زیرتعمیرسٹیڈیم کوان کے نام سے منسوب کرنے کااعلان کیاہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ارشدندیم کے لیے 20 لاکھ روپے  اور معروف گلوکار علی ظفر نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 10 لاکھ روپے رقم بطورِ انعام نقد دینے کا وعدہ کیاہے۔یہی نہیں نجی ٹی وی چینل کے مالک سلمان اقبال نے ارشدندیم کو اپارٹمنٹ دینے جبکہ پاکستان گیس اینڈ آئل نے زندگی بھر کیلئے انہیں  مفت پٹرول دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔