متنازع ویب سیریز "برزخ" پاکستان میں یوٹیوب سے ہٹا دی گئی
بھارت سمیت دُنیا کے دیگر ممالک کے یوٹیوب پلیٹ فارم پرسیریز کی تمام اقساط اب بھی موجود ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار فواد خان اور صنم سعید کی متنازع بھارتی ویب سیریز "برزخ" کوپروڈیوسرزکی جانب سےپاکستان میں یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا۔
پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی کی جانب سے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ "زی فائیو "کے لیے بنائی گئی ویب سیریز "برزخ" کے پروڈیوسرز نےاس کے مواد پرشدیدتنقیدکے بعد گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ 9 اگست کو "برزخ" کو یوٹیوب سے ہٹا دیا جائے گاجس کے بعد9 اور 10 اگست کی درمیانی شب بھارتی پروڈیوسرز کی جانب سے "زی زندگی "کے یوٹیوب چینل سے "برزخ" کی تمام چھ اقساط ڈیلیٹ کردی گئیں تاہم بھارتی پروڈیوسرز کی طرف سے اعلان کیاگیاہے کہ "برزخ" کو صرف یوٹیوب پاکستان سے ہٹایا گیا ہے جبکہ بھارت سمیت دُنیا کے دیگر ممالک کے یوٹیوب پلیٹ فارم پراس سیریز کی تمام اقساط اب بھی موجود ہیں، "برزخ" کی پہلی قسط 19 جولائی جبکہ آخری قسط 6 اگست کو "زی زندگی" کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ارشدندیم کےلیے انعامات کااعلان کرنےوالے رقم دے کررسیدیں بھی دکھائیں،گوہررشیدکامطالبہ
ویب سیریز "برزخ" کے نمایاں فنکاروں میں فواد خان اور صنم سعید کے علاوہ فائزہ گیلانی، ایمان سلیمان،خوشحال خان،انیقا ذوالفقار علی، سلمان شاہد اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔اس سیریز کو تیسری قسط نشر ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا تھاکیونکہ اس میں ہم جنس پرستی، فحاشی اور بچوں کی ذہن سازی بھی دکھائی گئی تھی جس کے بعدپاکستانی صارفین اورکئی شوبز شخصیات کی جانب سے سیریز پر پابندی لگانے کامطالبہ سامنے آیاتھا جبکہ معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے "برزخ" کے خلاف پی ٹی اے میں پابندی کی درخواست بھی دائر کی تھی۔