اداکارہ حبا بخاری نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

"فتور"کے بعد ان کی ڈرامہ سیریل "جانثار"نے بھی یوٹیوب پر ایک بلین سے زائدویوز حاصل کرلیے

Aug 11, 2024 | 16:44:PM
اداکارہ حبا بخاری نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا جن کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر ایک بلین ویوز حاصل کیے ہیں۔

اداکارہ حبا بخاری کی ڈرامہ سیریل "جان نثار" ان دنوں نجی ٹی وی سے نشر ہورہی ہے جس میں وہ اداکار دانش تیمور کی اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں،اس ڈرامے میں دونوں فن کاروں کی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے اوراس ڈرامہ سیریل نے  یوٹیوب پر ایک بلین ویوز حاصل کرلیے ہیں۔

حبابخاری اس طرح پاکستان کی وہ واحد اداکارہ بن چکی ہیں جن کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر ایک بلین ویوز حاصل کیے ہیں،ڈرامہ سیریل "جان نثار" سے قبل حبا بخاری کے ڈرامہ "فتور" نے بھی یوٹیوب پر ایک بلین سے زائد ویوز حاصل کیے تھے،اس ڈرامے میں اداکارہ کے ساتھ فیصل قریشی اور وہاج علی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرامہ سیریل"جفا"کی بارہویں قسط ،حسن کے وحشیانہ سلوک سے مداح خوفزدہ ہوگئے

2015ء میں ڈرامہ" چھوٹی سی زندگی" سے بطور معاون اداکارہ کیریئرکاآغازکرنے والی حبا بخاری اپنے فنی کیریئر میں اب تک تیری میری جوڑی،تھوڑی سی وفا،بھولی بانو، ہارا دل، سلسلے، رمز عشق، دیوانگی، جھوک سرکار،فتور،بے رخی اور دیوانگی اور تڑپ جیسے کئی سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔