سابق اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمان پیپلز پارٹی کے ممبر پنجاب کونسل تعینات

Aug 11, 2024 | 18:29:PM
سابق اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمان پیپلز پارٹی کے ممبر پنجاب کونسل تعینات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سابق اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے ممبر پنجاب کونسل تعینات ہو گئے۔

سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمان ایڈوکیٹ کو پیپلز پارٹی میں اہم عہدہ مل گیا، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ راجہ عبدالرحمان ممبر پنجاب کونسل پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب مقرر ہو گئے، صدر پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب راجہ پرویز اشرف کی منظوری کے بعد نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس میں شاندار فتح، ارشد ندیم کے سسر نے بھی انعام کا اعلان کر دیا

راجہ عبدالرحمان ایڈوکیٹ کو ممبر پنجاب کونسل  پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب مقرر ہونے پر مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا، ان کو پیپلز پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور وکلاء کی جانب سے مبارکبادیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔