وفاقی وزیرداخلہ کا شہیدلیفٹیننٹ عزیرمحمود کو خراج عقیدت،لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار

Aug 11, 2024 | 19:30:PM
وفاقی وزیرداخلہ کا شہیدلیفٹیننٹ عزیرمحمود کو خراج عقیدت،لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وادی تیراہ میں خوارج کے ساتھ جھڑپ میں شہید  لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک  کو خراج عقیدت کرتے ہوئے ان  کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے بہادری کے ساتھ خارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 4 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا،لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نےاپنی قیمتی جان دے کر خارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا،ان کی  عظیم  قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں ، ان جیسے جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے شہادت کا بلند رتبہ پایا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے بہادر افسران اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی ہے،شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: خوارجیوں کے حملے میں شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی