اسلام آباد پولیس کی کارروائی میں 13پی ٹی آئی کارکن گرفتار

Aug 11, 2024 | 19:41:PM
اسلام آباد پولیس کی کارروائی میں 13پی ٹی آئی کارکن گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)اسلام آباد پولیس نے سید پور تحریک انصاف کی میٹنگ پر چھاپہ مار کارروائی میں ارسلان عباسی، راجہ ندیم جوڑی، افضال کیانی سمیت 13 کارکنان گرفتارکر لئے۔

تفصیلات کے مطابق میٹنگ ریجنل صدر عامرمغل کی زیر صدارت منعقد کی جارہی تھی،اجلاس  سیدپور شیراز کیانی کی رہائش گاہ پر جا ری تھا،میٹنگ  بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں اور 13 اگست  کی ریلی کیلئے بلائی  گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی نے سابق اٹارنی جنرل کو اہم عہدہ دیدیا