بھکر؛بس اور کار میں تصادم،ایک ہی خاندان کے6افراد جاں بحق

Aug 11, 2024 | 20:58:PM
بھکر؛بس اور کار میں تصادم،ایک ہی خاندان کے6افراد جاں بحق
کیپشن: حادثہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھکر میں منکیرہ کے قریب مسافر بس اور کار میں خوفناک تصادم ہوا ہےجس کے نتیجے ایک ہی خاندان کے 6افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کار میانوالی سے جھنگ جا رہی تھی کہ منکیرہ کے قریب مسافر بس سے تصادم ہو گیا، حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 6افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی،  جاں بحق افراد میں دو بچیاں ایک بچہ تین مرد شامل ہیں ۔زخمی اور ڈیڈ باڈیز کو ٹی ایچ کیو منکیرہ منتقل کردیا گیا ہے۔ 

حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمی کی شناخت ہوگئی، جاں بحق ہونے والے افراد میں دو  بھائی، دو بہنیں ان کا باپ بھی شامل  ہیں،جاں بحق ہونیوالے نام  شعیر عبداللہ ،شاہ حرم ،عائشہ ،فریحہ اور سمیع اللہ ،عبداللہ شاہ ولد امیر محمد شاہ  ہیں جبکہ سمینہ زوجہ سمیع اللہ شدید زخمی ہوئی ہیں،جاں بحق ہونے والے افراد میانوالی سٹی وانڈھی کھنڈ والی کے رہائشی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولارڈنے راشد خان  کو ایک اوور میں 5 چھکے جڑ دیئے، ویڈیو بھی سامنے آ گئی