مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔
اینٹی کرپشن عدالت میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف سماعت ہوئی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،1 لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
یاد رہے کہ عدالت نے پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کررکھا ہے۔