اس عمرمیں نماز اور حیا کی اہمیت سمجھ آئی ہے،انوشے اشرف

یہ انسان تب سمجھتا ہے جب اللّٰہ ہدایت دیتا ہے،دوسروں کی سوچ کا احترام کرنا چاہیے

Dec 11, 2024 | 15:59:PM
اس عمرمیں نماز اور حیا کی اہمیت سمجھ آئی ہے،انوشے اشرف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف وی جے،ماڈل، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف کا کہنا ہے کہ اُنہیں اب اتنی عمر گزر جانے کے بعد زندگی میں نماز اور حیا کی اہمیت سمجھ میں آئی ہے۔

انوشے اشرف نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔

انوشے اشرف نے بتایا کہ جب میں چھوٹی تھی تو میری والدہ اور خالہ نماز کے حوالے سے ہمیشہ ہم بچوں کے ساتھ سختی کرتی تھیں اور اگر ہم  نماز نہ پڑھتیں تو ہم سے کہا جاتا کہ جو نماز نہیں پڑھے گا اسے کھانا نہیں ملے گا مگر ہم لوگ پھر بھی نماز پڑھنے سے بھاگتے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اب اتنی عمر گزر جانے اور پوری دنیا گھومنے کے بعد مجھے زندگی میں نماز و حیا کی اہمیت سمجھ میں آئی ہے ،میں نے بغیر کسی زور زبردستی کے دل سے نماز پڑھنا شروع کردی بلکہ میں عمرے پر بھی گئی ہوں،نماز کی پابندی یا کسی کو کس طرح کے کپڑے پہننے چاہئیں، اس بارے میں زبردستی نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:کپور خاندان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات

انوشے اشرف نے مزید کہا کہ یہ سب انسان زندگی میں صرف تب ہی سمجھتا ہے جب اللّٰہ بندے کو ہدایت دیتا ہے،اس لیے ہمیں دوسروں کی سوچ اور ان کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے۔