ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں مثبت اختتام

Dec 11, 2024 | 18:11:PM
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں مثبت اختتام
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایاز رانا)سٹاک ایکس چینج میں تیزی کے باوجود روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے  مہنگا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 278.05  روپے سے بڑھ کر  278.17 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 پیسے اضافے سے279.11 روپے،یورو 1 روپے0.01پیسے کمی سے 292.23 روپے،برطانوی پاؤنڈ0.19  پیسے مہنگا ہوکر روپے   354.86 پہنچ گیا ۔اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم  76 روپے پر برقرار ہے جبکہ سعودی ریال 0.05پیسے کے اضافے سے74.20 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مثبت اختتام ہوا،100 انڈیکس 1913 پوائنٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 1لاکھ 10ہزار 810 کی سطح پر بند ہوا ۔آج 47 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 7کروڑ شیئرزکا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی