(طیب سیف ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما وممبر قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس کے درمیان صلح ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی اسلام آباد کیخلاف اپنے ریمارکس واپس لے لیے،شیر افضل نے سید علی رضا کے آفس جا کر معذرت کی اور گلے شکوے ختم کیے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میرے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کے بارے میں ادا کیے گیے جملے غیر مناسب تھے،میں اپنے الفاظ پر شرمندہ ہوں، اس وقت غصے میں ادا ہویے تھے،میں پولیس ریمانڈ میں تھا، مجھے اپنے الفاظ پر افسوس ہے جو علی رضا اور ان کے خاندان کیلئےدکھ کا باعث بنے، ہم نے ایک دوسرے کو گلے لگایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی علی رضا ایک قابل اور محنتی آفیسر ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات ؛الیکشن کمیشن کا اجلا س بے نتیجہ ختم