اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی سے 2018ء کے عام انتخابات کا حساب مانگ لیا

2024ء کے الیکشن پر اعتراضات ہیں تو شروع 2018 سے کرنا ہوگا، یلغارسے معاملات حل نہیں ہوتے،مقدمات عدالت میں ہیں،ریلیف ملتا ہے تو لے لیں،نائب وزیراعظم

Dec 11, 2024 | 19:54:PM

(24نیوز)پی ٹی آئی 2018 کے الیکشن کا حساب دے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سینیٹ میں خطاب میں کہنا تھا کہ2024ء کے الیکشن پر اعتراضات ہیں تو شروع 2018 سے کرنا ہوگا۔ یلغارسے معاملات حل نہیں ہوتے،مقدمات عدالت میں ہیں،ریلیف ملتا ہے تو لے لیں۔

سینیٹ کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے یہ سوال کیا جانا چاہیے کہ وہ 2018 کے انتخابات کے نتائج کے بارے میں کیوں نہیں بات کرتے,2018ء کے انتخابات کے نتائج 72 گھنٹے سے زیادہ وقت تک روکے گئے تھے اور ان انتخابات میں بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے مطابق الیکشن کمیشن کا انتخاب کیا گیا تھا, اسی طرح بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے نادرا کے چیئرمین کو بھی مقرر کیا گیا تھا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا اور پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے،احتجاج کے نام پر توڑ پھوڑ ریاست کے لیے نقصان دہ ہے،ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے اور یلغار سے مسائل حل نہیں ہوتے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عدالتوں نے بانی پی ٹی آئی کو کئی معاملات میں ریلیف دیا ہے اور اگر ریلیف بنتا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو وہ ریلیف دینا چاہیے۔

ضرورپڑھیں:خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات ؛الیکشن کمیشن کا اجلا س بے نتیجہ ختم

اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کو 2018 کے انتخابات کا حساب دینے کا چیلنج کیا اور کہا کہ اگر 8 فروری کے انتخابات پر اعتراض ہے تو عدالتیں فیصلہ کریں، اگر معاملات کا آغاز کرنا ہے تو پھر 2018 سے آغاز کرنا ہوگا، اسحاق ڈار نے میثاق جمہوریت کا ذکر کیا اور کہا کہ اس پر ان کا ساتھ کسی نے نہیں دیا، لیکن اب جب وہ اپوزیشن میں ہیں تو میثاق جمہوریت یاد آ رہا ہے۔

نائب وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے اس بیان کا بھی ذکر کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی مقدمات ہیں، اور کہا کہ مقدمات عدالت میں ہیں، اگر ریلیف ملتا ہے تو وہ لے لیں، جو لوگ مارے گئے ہیں، ان کے شناختی کارڈ دکھائے جائیں اور اگر تحقیقات کرنی ہیں تو وہ خود ان کے ساتھ چل کر تحقیقات کرائیں گے اور موت کے سرٹیفکیٹ جاری کرائیں گے۔

 اسحاق ڈار نے بتایا کہ کچھ سفارت کار ان کے پاس آئے تھے، اور انہوں نے ان سب کو حقائق سے آگاہ کیا۔آخر میں، اسحاق ڈار نے تمام سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ سوچ سمجھ کر آگے بڑھیں اور ملک کو بدنام کرنا بند کریں۔

مزیدخبریں