ملائیکہ اروڑا نے ارجن کپور کے بعد نئی محبت ڈھونڈ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان 8 سالہ تعلق ختم ہونے کی خبروں کے بعد، اب ملائیکہ کے حوالے سے نئی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک نئی محبت تلاش کرلی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، ملائیکہ کا نام اب 32 سالہ راہول وجے کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، جو تلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک کامیاب فیشن اسٹائلسٹ اور کریٹیو کنسلٹنٹ ہیں۔
راہول کے پروفیشنل کیریئر میں جی کیو انڈیا، ہارپرز بازار انڈیا اور ایلے جیسے بڑے برانڈز کے ساتھ کام شامل ہے، جبکہ وہ سارہ علی خان، وکی کوشل، اتیا شیٹی اور دیگر مشہور شخصیات کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ راہول وجے اور ملائیکہ اروڑا کی دوستی کا آغاز اے پی ڈھلون کے کنسرٹ میں ہوا، جہاں ملائیکہ راہول کے ساتھ شریک تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:"پشپا 2 "ریلیز کے صرف چھ دنوں میں 1 ہزار کروڑ کمانےوالی پہلی فلم
کنسرٹ میں گرمجوشی کے لمحات اور راہول کی جانب سے ملائیکہ کی انسٹاگرام اسٹوری پر تصاویر شیئر کرنے سے ان دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہوں کو مزید ہوا ملی۔
راہول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ملائیکہ کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ جھومتی نظر آ رہی ہیں۔ ساتھ میں انہوں نے لکھا: "کیا یہ ملائیکہ کا کنسرٹ ہے؟" اس کے بعد ایک سیلفی بھی شیئر کی گئی جس میں دونوں کافی خوش نظر آ رہے تھے۔
ملائیکہ نے بھی یہ سیلفی اپنے آفیشل ہینڈل پر شیئر کی، جس کے بعد مداحوں میں قیاس آرائیاں تیز ہو گئیں کہ شاید یہ بالی وڈ دیوا کی نئی محبت کی شروعات ہے۔