(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ امیدوار اور وکلاء ٹیم کے رکن شعیب شاہین نے آر و آفس کے باہر دھرنا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق شعیب شاہین نے پولیس کی جانب سے احتجاج رکوانے پر کارکنان کے ساتھ مل کر ار او این اے 47 کے آفس کے باہر احتجاج کیا۔ کارکنان نے ار او کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
مزید پڑھیں: نو منتخب آزاد امیدوار تیمور لالی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا
پولیس کی بھاری نفری بھی آر او آفس کے باہر تعینات ہے۔ قیدی وین ار او آفس کے باہر پہنچا دی گئی ہے۔