سیاسی رہنما کا فیس بُک لائیو کے دوران قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت میں فیس بک لائیو کے دوران سیاسی جماعت شیو سینا کے رہنما کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد قاتل نے خودکشی کر لی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شیوسینا کے رہنما ونود گھوسالکر کے بیٹے اور مقامی لیڈر ابھیشیک گھوسلکر کو فیس بک لائیو اسٹریم کے دوران ان کے ساتھ بیٹھے شخص نے تین گولیاں مار کرموت کے گھاٹ اُتار دیا۔
شیوسینا لیڈر اور سابق کارپوریٹر ابھیشک گھوسالکر فیس بک لائیو میں موریس نورونہا عرف موریس بھائی ساتھ تھے۔ اچانک موریس نے پستول نکال کر ابھیشک گھوسالکر پر فائرنگ کردی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
واقعے کے بعد موریس نے خودکو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، موریس بوریولی ویسٹ کا رہائشی تھا اور اپنا تعارف سماجی کارکن کے طور پر کراتا تھا اور انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش رکھتا تھا۔
مزید پڑھیں: ووٹ کاعزت سے ذلت تک کا سفر، فرحان سعید کی انتظامیہ پر تنقید
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھیشیک گھوسالکر اور موریس نورونہا کے دفاتر ایک دوسرے سے قریب تھے اور دونوں کے درمیان مقامی سیاست پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے اکثر و بیشتر تکرار رہتی تھی۔