ایلون مسک کی اوپن اے آئی خریدنے کی بولی:سام آلٹمین نے شکریہ کہہ کر ایکس کی بولی لگادی

Feb 11, 2025 | 10:07:AM
ایلون مسک کی اوپن اے آئی خریدنے کی بولی:سام آلٹمین نے شکریہ کہہ کر ایکس کی بولی لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) "ٹیسلا "اسپیس ایکس کے مالک اور دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک نے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کو خریدنےکیلئے بولی لگا دی۔

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایلون مسک نے اوپن اے آئی کو خریدنے کے لیے 97.4 ارب  ڈالر کی بولی لگائی  ہے۔

ایلون مسک کے وکیل نے یہ پیشکش اوپن اے آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو جمع کرائی ہے تاہم اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں ایکس پر لکھا کہ شکریہ ، ہم اوپن اے آئی نہیں بیچ رہے، اگر آپ چاہیں تو ہم ٹوئٹر کو 9.74 ارب  ڈالر میں لینے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ مسک کا اوپن اے آئی کے سربراہ سام آلٹمین سے تنازع چل رہا ہے ، مسک اوپن اے آئی اورسام آلٹمین کے خلاف مقدمات بھی دائر کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بادل برسیں گے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
مسک نے 2015 میں سام آلٹمین اور گریگ بروک مین کیساتھ مل کر اوپن اے آئی کی بنیاد رکھی تھی مگر 2018 میں مسک نے اوپن اے آئی سے یہ کہہ کر علیحدگی اختیار کی کہ اے آئی ٹیکنالوجی جوہری ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ، بعد ازاں ایلون مسک نے 2023 میں اپنی اے آئی کمپنی “xAI” کی بنیاد رکھی۔