IMF کا اسکوپنگ مشن گورننس، بدعنوانی ڈائگناسٹک جائزے کیلئے پاکستان میں ہے,ماہر بینچی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(وقاص عظیم)آئی ایم ایف کےریزیڈنٹ نمائندہ برائے پاکستان ماہر بیننچی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا اسکوپنگ مشن گورننس، بدعنوانی ڈائگناسٹک جائزے کیلئے پاکستان میں ہے،سرکاری شعبے میں شفافیت، جواب دہی اور دیانتداری کو فروغ دینا مشن کے مقاصد ہیں۔
ماہر بیننچی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ آئی ایم ایف کا اسکوپنگ مشن گورننس، بدعنوانی ڈائگناسٹک جائزے کیلئے پاکستان میں ہے، ماہر بیننچی
آئی ایم ایف اسکوپنگ مشن 6 سے 14 فروری تک پاکستان کا دورہ کررہا ہے، جی سی ڈیز گورننس کو فروغ دینے کیلئے سفارشات پیش کرتے ہیں، سرکاری شعبے میں شفافیت، جواب دہی اور دیانتداری کو فروغ دینا مشن کے مقاصد ہیں۔
آئی ایم ایف نمائندے کا کہنا ہے کہ یہ تمام کام حکومت سے مل کر کئے جاتے ہیں،جی سی ڈیز عام ہوگئے اور معیاری بھی ہیں، آئی ایم ایف ٹیم اسکوپنگ مشن کےدوران اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کر رہی، وزارت خزانہ، ایف بی آر، ایس ای سی پی، اے جی پی حکام سے ملاقاتیں ہونگیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وزارت قانون، کاروباری برادری، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی پارٹنرز سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 168واں اجلاس،متعدد منصوبوں کی منظوری