چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App

(شعیب مختار) چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آفاق احمد کے خلاف جلاو,گھیراو کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،ان کے خلاف لانڈھی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانےکامقدمہ درج کیا گیا تھا۔
چیئرمین ایم کیو ایم کو ڈیفنس سے گرفتار کیاگیا ہے اور انہیں کورنگی تھانے منتقل کیاگیا۔
دوسری جانب مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان کو کورنگی تھانے پہنچنے کی ہدایات کی گئی،مہاجر قومی موومنٹ کی مرکزی کابینہ کورنگی تھانے روانہ ہوئے ہے،مہاجر قومی موومنٹ کے جنرل سیکریٹری نے آفاق احمد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آفاق احمد نے اعلان کیا تھاکہ مہاجر نوجوانوں کو بڑا بھائی سمجھ کر حکم دے رہا ہوں کہ منگل کے روز سے شہر میں ہیوی ٹریفک نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی میں تنخواہ وصول نہ کرنے والا واحد رکن کون ہے؟نام سامنے آگیا