سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے استعفیٰ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) جسٹس مظاہر علی نقوی کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے ، انہوں نے اس سال اکتوبر میں چیف جسٹس آف پاکستان بننا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس مظاہر علی نقوی نے بھی صدر مملکت کو استعفیٰ بھجوایا تھا جو کہ آج ہی منظو ر کیا گیا ہے اور اب 24 گھنٹے بعد سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : گجرات سے ن لیگ کو بڑا جھٹکا ، اہم رہنما نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا