آئی بی اے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اکبر زیدی کی مدت ملازمت میں 4 سال کی توسیع

Jan 11, 2024 | 18:48:PM

(24 نیوز) حکومت سندھ نے  آئی بی اے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اکبر زیدی کی مدت ملازمت میں 4 سال کی توسیع  کردی، نوٹیفکشن بھی جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی بی اے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اکبر زیدی کی 4 سالہ مدت ملازمت 12 جنوری کو مکمل ہونی تھی، نگران وزیر اعلی نے اکبر زیدی کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری13نومبر کو منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس مظاہر نقوی کے بعد ایک اور سینئر ترین جج نے استعفیٰ دے دیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے دو بارہ اکبر زیدی کی 4 سالہ توسیع کو مسترد کیا ہے، الیکشن کمیشن نے پہلی بار توسیع کو مسترد کیا دوسری بار صرف 3 سال کی توسیع کی اجازت دی تھی۔

مزیدخبریں