عائشہ رجب بلوچ کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم سردرد بن گئی، دانیال عزیز کے بعد سابق خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان انہوں نے کہاکہ رجب علی پارٹیاں کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،میں نے پارٹی کے تمام جلسوں اور کارنر میٹنگزہوئیں ، بڑے قافلوں کے ساتھ شرکت کی،ہر فورم پر پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے کردار ادا کیا،لیکن پارٹی کی جانب سے یکسر نظرانداز کیاگیا،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97 تاندلیانوالہ سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گی۔
رجب علی کی پارٹی کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں میں نے پارٹی کے تمام جلسوں اورکارنر میٹنگز میں بڑے قافلوں کےساتھ شرکت کی ہر فارم پر پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے کردارادا کیاپارٹی کی جانب سےیکسر نظرانداز کیا گیاحلقہ این اے97 تاندلیانوالہ سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گی
— Ayesha Rajab Baloch (@AyeshaRajabAli1) January 11, 2024
یہ بھی پڑھیں: ق لیگ نے 24 گھنٹے بعد ہی ن لیگ سے سیاسی بدلہ لے لیا