پنجاب بار کونسل بلڈنگ کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد 12 جنوری کو رکھا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) پنجاب بار کونسل بلڈنگ کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے رکھا جائے گا۔
پنجاب بار کونسل بلڈنگ کے سنگ بنیاد کی اس تقریب میں احسن بھون، اعظم نذیر تارڈ، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق، پراسیکیوٹرجنرل اور پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں سمیت دیگر وکلاء رہنماء شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ، سموگ تدارک کیس کی سماعت کل ہو گی
خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے گزشتہ دورے پر پنجاب بار کونسل کی بلڈنگ کے توسیعی منصوبے کیلئے فنڈز دینے کا وعدہ کیا تھا۔