بھارتی سپنر کلدیپ یادو کی سابق اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی سے دوستی

Jan 11, 2025 | 14:58:PM
بھارتی سپنر کلدیپ یادو کی سابق اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی سے دوستی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ٹیم کے سٹار سپنر کلدیپ یادو کی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ روینا ٹنڈن کی بیٹی سے ڈیٹنگ کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بننے لگیں۔

 ان دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی طلاق کی خبروں اور مسلسل شکستوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں تاہم اب سپنر کلدیپ یادیو کی بالی اداکارہ کی بیٹی کیساتھ ڈیٹنگ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں،دونوں کے درمیان قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب مداحوں نے دیکھا کہ کلدیپ یادو روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی کی انسٹاگرام پوسٹس پر لائیکس کررہے ہیں، جس نے ڈیٹنگ کی خبروں کو جنم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:ومیکا گابی اکشے کمار کی فلم"بھوت بنگلہ"کاحصہ بن گئیں

تاہم، راشا اور کلدیپ دونوں نے ان افواہوں کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے،ڈیٹنگ کی خبریں اداکارہ کی بیٹی کے فلم میں ڈیبیو  سےمحض چند ہفتوں قبل شروع ہوئی ہیں، جس میں انہیں لانچ کیا جائے گا،دوسری جانب کلدیپ یادو انجری کے باعث انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔