24 سو قیدیوں کی گنجائش والی کراچی سینٹرل جیل میں 7 ہزار قیدی، 2 ہزار خارش میں مبتلا

Jan 11, 2025 | 15:53:PM
24 سو قیدیوں کی گنجائش والی کراچی سینٹرل جیل میں 7 ہزار قیدی، 2 ہزار خارش میں مبتلا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم رند)24 سو قیدیوں کی گنجائش والی کراچی کی سینٹرل جیل میں 7 ہزار قیدیوں کو رکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل کی انتظامیہ کے لئے ایک اور بڑا امتحان سامنے آگیا، جیل میں 24 سوقیدیوں کی گنجائش ہونے کے باوجود 7 ہزار قیدیوں کو رکھا گیاہے جس کی وجہ سے تقریبا 2 ہزار قیدی چھوت کی خارش میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے دیگرعملہ اور افراد بھی مبتلا ہوسکے ہیں، ماہرامراض جلد کہتے ہیں قیدی لوشن اور تیل لگاکر دھوپ میں بیٹھیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔

مزید پڑھیں:معروف اداکار علی رحمٰن خان بھی دولہابننے کوتیار،افواہیں گرم

رپورٹس کے مطابق ایک روزہ مفت کیمپ میں سینکڑوں خارش کے مریض لائنوں میں لگ کر خارش کرتے نظر آئے جس سے پائوں،ہاتھ، پیٹ،گردن اور دیگرجگہوں پر شدید خارش سے کالے دھبے بن گئے، اس ضمن میں ماہر امراض جلد نے کہا ہے کہ خارش کی مختلف اقسام چھوت کی بیماری کی طرح ہیں،یہ چھوت کی بیماری  ایک سے دوسرے میں فوری پھیلنے والی ہے، قیدی مخصوص لوشن اور تیل سے مالش کرکے روزانہ دھوپ میں بیٹھیں۔