(شاہین عتیق)لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حامد خان گروپ کے امیدوار مبشر رحمان صدر منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر کی نشست پر حامد خان گروپ کے امیدوار مبشر رحمان 2 ہزار 400 ووٹ لے کر لاہور بار کے صدر منتخب ہو ئے ، ان کے مدمقابل عاصمہ گروپ کے میاں فیض 1807 ووٹ لے سکے۔
لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جنرل سیکرٹری کی نشست پر نصیر بھلہ نے 3ہزار 736 ووٹ حاصل کر کے میدان مارا جبکہ سیکرٹری کی دوسری نشست پر 3 ہزار 458 کر کے کامیاب ہوئے ۔
فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر اعجاز گجر 3ہزار 682 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر حافظ شجاعت علی 3ہزار 127 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے ، سنئیر نائب صدر کی سیٹ پرمکاں شرجیل 4ہزار 476 ووٹ لے کر براجمان اور نائب صدر کی دوسری سیٹ پر ملک سیف کھوکھر 3 ہزار 23 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئیNROکیلئے جھک گئے ہیں:عظمیٰ بخاری
نائب صدر کنٹ کی سیٹ پر افلاطون جھکٹر نے 3 ہزار 157 ووٹ حاصل کر کے کامیاب، نائب صدر ماڈل ٹاون کی سیٹ پر وقاص اسلم3 ہزار 387 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ آڈئیٹر کی سیٹ پر پروفیسر عتیق احمد 3 ہزار 726ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نتائج:
اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025-26 کے نتائج مکمل ہو گئے،چوہدری نعیم علی گجر اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر منتخب ،نائب صدر کی نشست پر یعقوب مستوئی، سیکرٹری کی نشست پر عبد الحلیم بوٹو کامیاب قرار پائے،ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر قراۃالعین عائشہ جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر یاسر بادشاہ کامیاب ہوئے۔
صدارتی امیدوار نعیم گجر 1834 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ بیرسٹر اسرار احمد 321 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،نائب صدر کی نشست پر یعقوب مستوئی 1517 ووٹوں کیساتھ جیت گئے، علی عمار رانا 669 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،عبدالحلیم بوٹو 1185 ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب ہو گئے،ضیا الرحمن گوندل 1120 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔فنانس سیکرٹری نشست پر پیر یاسر بادشاہ 1385 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے،سید اسد عباس 865 ووٹ لیکر دوسرے نمبررہے،ایڈیشنل سیکرٹری کی امیدوار قراۃالعین عائشہ 1258 ووٹ لیکر جیت گئیں،شیریں بانو 1042 ووٹ لیکر دوسرے نمبررہیں۔
فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار الیکشن 2025 کے نتائج ا علان
دوسری جانب فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار الیکشن 2025 رائے سیف الرحمن بھٹی 1ہزار 778 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے ، سید وہاب شاہ نے 962 ووٹ حاصل کرکے سیکرٹری بار منتخب ، زاہد مسعود کھٹانہ 981 ووٹ لیکر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار منتخب ، راؤ حسن اکمل 1ہزار 696 ووٹ حاصل کرکے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ فائنانس سیکرٹری کی سیٹ اقرا رانا نے 1 ہزار 515 ووٹ حاصل کر کےاپنے نام کرلی۔
جھنگ سے نتائج کا اعلان
جھنگ کوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی نئی باڈی تشکیل پا گئی ،عہدہ صدارت کے لیے 702 ووٹ لے کر فرید نواز نول کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل ایڈوکیٹ منیر سدھانہ 335 ووٹ حاصل کر سکے۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نائب صدر کے طور پر 794 ووٹ لے کر لیاقت بھروانہ کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل طاہر حبیب 234 ووٹ حاصل کر سکے ،جنرل سیکرٹری کے عہدے پر احمد شیر بھروانہ نے 752 ووٹ لے کر کامیاب اور مد مقابل رانا افضال 291 ووٹ کر پائے، جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر نوید چڑیانہ 655 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مد مقابل زاہد سنپال 387 ووٹ لے سکے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے 17 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق
ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وکلاء کے سالانہ انتخابات کے نتائج
اس کےعلاوہ ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وکلاء کے سالانہ انتخابات کے نتائج بھی آچکے ہیں، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان صدارت کی نشست پر جاوید علی ڈوگر 1ہزار 106 ووٹ حاصل کر کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔
صدارت کی نشست پر سیدہ بشری نقوی 819 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ صدارت کی نشست پر افضل بشیر انصاری نے 314 اور جاوید اقبال اوجلہ نے 16 ووٹ حاصل کیے ، نائب صدر کی سیٹ پر خالد بلوچ 1 ہزار 81 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ نائب صدر کی نشست پر چوہدری محمد نعیم 642 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں جنرل سیکریٹری کی سیٹ پر ملک عدنان احمد 1 ہزار 228 ووٹ لے کر کامیاب، جنرل سیکرٹری کی نشست پر چوہدری افضل شاہد سندھو نے 915 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہےاور فنانس سیکرٹری کی نشست پر جلال آرائیں 1 ہزار 354 ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے ، لائبریری سیکرٹری کی نشست رانا شاہد وسیم نے1 ہزار 821 ووٹ حاصل کر کے اپنے نام کرلی۔
بہاولپور سے نتائج
بہاولپور ڈسٹرکٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے صدارتی امید وار ملک عامر چنٹر نے 623 ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا، جنرل سیکرٹری کی نشست پر 825 ووٹ حاصل کر کے ملک اسحاق نے میدان مارا۔
بہاولپور جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر سہیل اختر کامیاب ہوئے ، نائب صدر لائیبریری سیکرٹری فنانس سیکرٹری اور آڈیٹر کی نشستوں پر بلا مقابلہ امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں جبکہ10 امیدوار مجلس عاملہ میں بھی بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔
گوجرانوالہ سے 2025 کے انتخابات کے نتائج کا اعلان
اس کے علاوہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات میں امیدوار شرافت علی ناہرہ 1 ہزار 196 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے ، امیدوار برائے صدر رائے عرفان یوسف 1 ہزار 84 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
سینئر نائب صدر کی نشست پر روحی مقبول 1 ہزار 458 ووٹ لے کر کامیاط،امانت علی ورک 1 ہزار 19 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آگئے، محمد عرفان رفیق 1 ہزار 122ووٹ لے کر نائب صدر منتخب جبکہ الیاس اقبال چیمہ 809 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
جنرل سیکر ٹری کی سیٹ پر راجہ عبدالمقیت خان 1 ہزار 52 ووٹ لے کر کا میاب مدمقابل رضوان گل 693 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر آگئے، جوائنٹ سیکر ٹری کی نشست میاں سلمان شبیر 1 ہزار 195 ووٹ لے کر فاتح جبکہ حنا سلیم نے 1 ہزار 548 ووٹ لے کر لا ئبریری سیکر ٹری منتخب ہو گئے۔
فنانس سیکر ٹری کی نشست پر آصف ناصر 1 ہزار 280 ووٹ لیکر فاتح رہے اور میاں فرجاد حسین 1 ہزار 584 ووٹ لے کر ایڈیٹر منتخب ہوگئے۔
ڈیرہ غازی خان سے نتائج
ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کے انتخابات کے نتیجے میں صدر کے عہدے کے امیدوار عبدالغنی خان کھوسہ نے 518 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل سلیم جان کھوسہ 502 ووٹ لے کر شکست کا سامنا کر گئے۔
جنرل سیکریٹری کے عہدے کے امیدوار منظور قادر خان نے 514 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی۔ عبدالغنی خان کھوسہ کی کامیابی کے بعد ان کے حامیوں میں خوشی کا ماحول تھا اور اس موقع پر وکلاء نے جشن منایا، جس میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا گیا اور شاندار آتشبازی کا بھی اہتمام کیا گیا۔
راولپنڈی سے نتائج
راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں سردار منظر بشیر 1109 ووٹ حاصل کر کے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر منتخب ہوئےجبکہ نائب صدر کی نشست پر نائلہ فیصل ملک پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکی تھیں۔
طارق محمود ساجد اعوان 952 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور سردار شاہد محمود مغل 835 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، سیکرٹری کی نشست پر اسد محمود ملک 1047 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے، جبکہ قمر الحق خان نیازی 934 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور جنید احمد نواز راجہ 818 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
فنانس سیکرٹری کی نشست پر مہر عامر شہزاد بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر رانا حاشر حسین نے 2175 ووٹ حاصل کر کے سب سے زیادہ ووٹ لیے، جب کہ چوہدری عامر شہزاد 655 ووٹ کے ساتھ ہار گئے۔
کامیاب امیدواروں کے حامی وکلا کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ 5405 بار ممبران میں سے 2905 وکلا نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔
مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر