51 شادیوں کی اجتماعی تقریب:مریم نواز نے پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ کر دیا

Jan 11, 2025 | 19:53:PM
51 شادیوں کی اجتماعی تقریب:مریم نواز نے پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ کر دیا اور  51 شادیوں کی اجتماعی تقریب کا آغاز ہوا جس میں پانچ کرسچن جوڑے بھی شامل تھے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے دعائیں کیں دعا ڈاکٹر مفتی محمد رمضان سیالوی اور بشپ ندیم کامران نے کرائی اور نوبیاہتا دلہا دلہنوں کو مختلف تحائف دیے گئے جن میں میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے "دھی رانی پروگرام" کے تحت سلام کارڈ کی لانچنگ کی اور ہر دلہن کو سلامی کارڈ دیا، اس کارڈ کے ذریعے دلہنیں ایک لاکھ روپے تک کی سلامی حاصل کر سکیں گی۔ 

تقریب کے شرکا کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے ظہرانہ پیش کیا گیا اور مریم نواز نے کہا کہ شادی ایک جذباتی لمحہ ہوتا ہے نہ صرف بچوں کے لیے بلکہ والدین کے لیے بھی اور وہ خود کو دلہنوں کی ماں سمجھتے ہوئے ان کی خوشی میں شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:بیرونِ ملک پاکستانیوں نے عمران خان کی کال مسترد کردی: مریم اورنگزیب