سندھ کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو

Jan 11, 2025 | 20:13:PM
سندھ کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول(پی پی پی)بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی کی جانب سے سندھ کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے پہلے فیز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے کراچی کی ترقی ضروری ہے۔ اور پیپلز پارٹی 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس شہر میں ، تعلیم اور انفرااسٹرکچر کے کئی منصوبے پیپلز پارٹی موڈ میں بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ٹول ٹیکس ادا کیا ہے اور امید ہے کہ اسے 100 روپے تک رکھیں گے۔ جبکہ کاروباری طبقے کو ساتھ ملا کر پانی، انفراسٹرکچر اور سڑکوں کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں,سندھ حکومت کو کہا ہےکہ وہ پانی کے منصوبوں پر زیادہ توجہ دیں۔

وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے۔ تاہم سندھ حکومت سے کہوں گا کہ مجھے پہلے اپنے سرمایہ کاروں کو مطمئن کرنے دیں۔ اور اس کے بعد ہم غیر ملکی سرمایہ کاروں سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں میئر کراچی سے کہتا ہوں شہر کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ ہمیں سولر اور ونڈ انرجی کی طرف جانا ہے۔ اور پیپلز پارٹی موڈ میں سولر اور گرین انرجی پارک بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا خواجہ آصف اور مریم نواز کے بیان پررد عمل