لاہور: بیوروکریٹ کو پروٹوکول نہ دینے کی پاداش میں ایم ایس جناح ہسپتال تبدیل

Jul 11, 2024 | 00:56:AM

(زاہد چودھری) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بیوروکریٹ کو پروٹوکول نہ دینے کی پاداش میں ایم ایس جناح ہسپتال کو تبدیل کر دیا گیا۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحییٰ سلطان کو 120 دن کی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا، ایم ایس جناح ہسپتال 10 جولائی سے 6 نومبر 2024 تک چھٹیوں پر رہیں گے، گریڈ 19 کے ایسوسی ایٹ پروفیسر  ڈاکٹر کاشف جہانگیر کو ایم ایس جناح ہسپتال کا عارضی چارج دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ، ایف آئی اے ان ایکشن

علاوہ ازیں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی منشاء سے مالی امور سرانجام نہ دینے پر جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر فنانس رابعہ محمود  بھی تبدیل ہو گئیں، رابعہ محمود کو محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

مزیدخبریں