مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 9 بجے سنایا جائے گا

Jul 11, 2024 | 09:28:AM
مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 9 بجے سنایا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا،مخصوص نشستوں سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ کل صبح ساڑھے نو بجے سنایا جائے گا،سپریم کورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کامحفوظ شدہ فیصلہ سنانے سے متعلق ججز کا دوسرا مشاورتی اجلاس ہوا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کا کیس سننے والے 13 ججز شریک  تھے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائے گا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ فیصلہ سنائے گی۔

یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق 9 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 190ملین پاؤنڈکیس ، پرویز خٹک کے عمران خان کیخلاف بیان کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں