برائلرمرغی کی قیمت میں 128 روپے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،5 روز میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 128 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برائلر مرغی کی قیمت فی کلو 29 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مرغی کیکے فی کلو گوشت کی سرکاری قیمت 512روپے کلو مقرر کی گئی ہے،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 340 روپے مقرر اور پرچون ریٹ 353روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی 250روپے فی درجن قیمت مقرر کی گئی جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7ہزار380روپے جاری کیا گیا.
یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا