تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Jul 11, 2024 | 10:01:AM
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ ساجد،عائمہ خان)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت  ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

 اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا مزید کہناہے کہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے، پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:94 فیصد پاکستانی ملک چھوڑنے کو تیار

محکمے کا کہنا ہے کہ دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام یارات میں بارکھان، موسی خیل، ژوب، لورالائی، کوہلو، خضدار، لسبیلہ اور گرد و نواح، مٹھی، اسلام کوٹ، عمر کوٹ، تھر پارکر، بدین اور صوبہ سندھ  کے دیگر ساحلی اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔

کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں بارے کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہرکامطلع جزوی طورابرآلود رہنے کا مکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت31 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا نتاسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ 
محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے مزید بارش کی پیش گوئی کردی،ماہرین نے شہریوں کوسورج اورگرم لوسےبچاؤکیلئےاحتیاط کی تاکید کردی، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق  عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا،  شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح156ریکارڈ کیا گیا جبکہ  سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح179ریکارڈ اورذکی فارم میں آلودگی کی شرح217ریکارڈ کیا گیا۔