(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار عمران عباس نے مستقبل کے متعلق پیشگوئی کرنے والی کارٹون سیریز "سمپسن"میں بے سُری گائیکی کے سبب مشہور ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی کو دکھائے جانے کا انکشاف کردیا۔
مستقبل کے متعلق پیشگوئی کرنے والی کارٹون سیریز سمپسن آج سے 34 سال قبل 1989 میں نشر ہونا شروع ہوئی اور چند سال گزرنے کے بعد اس کارٹون کی پرانی اقساط میں دکھائے گئے واقعات سچ ہونے لگے۔
گزشتہ کئی سالوں سے یہ حیران کن معاملہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ دنیا بھر میں رونما ہونے والے متعدد واقعات و حادثات سمپسن میں برسوں پہلے ہی دکھائے جا چکے ہیں، جن کا انکشاف واقعہ رونما ہونے کے بعد ہوتا ہے۔
سمپسن میں دکھائے گئے متعدد واقعات کے سچ ہونے کے بعد اب عمران عباس نے بھی ایک اور پیشگوئی سچ ہونے کا انکشاف کیا ہے جس کا تعلق چاہت فتح علی خان سے ہے۔
عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں سمپسن کی ایک قسط کے سین کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے جس میں ایک کریکٹر کا حلیہ کافی حد تک چاہت فتح علی خان جیسا معلوم ہورہا ہے اور ان کے ہاتھ میں سیکسو فون ہے۔
اس تصویر میں چاہت فتح علی جیسے دکھنے والے کریکٹر کے ساتھ کارٹون کریکٹر میگی بھی کھڑی ہے جسکو "بدوبدی" میں جلوہ گر ہونے والی وجدان سمجھا جاسکتا ہے۔اس تصویر کے ساتھ چاہت فتح اور وجدان کی تصویر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ عمران عباس نے اس مماثلت کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ "سمپسن نے پھر کر دکھایا، ماضی میں سچ ہونے والی پیشگوئی کے ساتھ ہی سمپسن نے ہم سب پر مسلط ہونے والے عذاب چاہت فتح علی خان کے حوالے سے پیشگوئی کردی تھی"۔
یہ بھی پڑھیں:اہم سیاسی رہنما چل بسے
عمران عباس کی جانب سے کیے گئے اس انکشاف پر جہاں متعدد سوشل میڈیا صارفین ہنستے نظر آئے وہیں بعض اس بات سے اتفاق رکھتے بھی دکھے۔