روپے کی تنزلی کا سلسلہ جاری ، ڈالر ، ریال ، یورو مزید مہنگے

Jul 11, 2024 | 17:24:PM
روپے کی تنزلی کا سلسلہ جاری ، ڈالر ، ریال ، یورو مزید مہنگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) روپے کی بے قدری کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا، انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 278.51 روپے سے بڑھ کر 278.61روپے پر بند ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5  پیسے کمی دیکھی گئی ہے جس کے باعث ڈالر 280.50 روپے کا ہوگیا، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو79 پیسے مہنگا ہوکر 302.96  روپے ،برطانوی پاؤنڈ  2.32 روپے مہنگا ہوکر 359.73 روپے ،یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 76.34 روپے ،سعودی ریال 7 پیسے اضافے سے 74.56 روپے  پر آگیا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت اختتام  ہوا ہے ، 100 انڈیکس 150 کے اضافے سے کاروبار کا اختتام ہوا ،100 انڈیکس 79ہزار 992 کی سطح پر بند ہوا ،کاروبار کے دوران 20 ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : 190ملین پاؤنڈکیس ، پرویز خٹک کے عمران خان کیخلاف بیان کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں