4ماہ پہلے جو الیکٹرک بائیکس کا وعدہ کیا تو اسے پورا کیا،مریم نواز

Jul 11, 2024 | 17:50:PM
4ماہ پہلے جو الیکٹرک بائیکس کا وعدہ کیا تو اسے پورا کیا،مریم نواز
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مائدہ وحید)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ 4ماہ پہلے جو الیکٹرک بائیکس کا وعدہ کیا تو اسے پورا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 16طلبہ و طالبات میں ای بائیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہاکہ الیکٹرک بائیکس کی چابیاں دیتے ہوئے خوشی ہوئی ان پر بیٹھو گے تو خوبصورت لگو گے،ان کاکہناتھا کہ طلبہ و طالبات کو ای بائیکس کیلئے چالیس ہزار روپے قیمت رکھی تو اسے بیس ہزار روپے کم کیا بیس ہزار روپے پنجاب حکومت دے گی،پہلے بیس ہزار ای بائیکس کیلئے ایک لاکھ نوے ہزار درخواستیں آئیں،ستائیس ہزار ای بائیکس تمام اضلاع میں دینے جا رہے ہیں،ای بائیکس کی بہت ڈیمانڈ آئی پنجاب کے طلبہ کو کہتی ہو آج آغاز ہے فیز ٹو میں بائیکس کی تعداد بڑھائیں گے تاکہ ان کی زندگی میں آسانی ہو سکے،  آٹھ ہزار ای بائیکس طالبات کو دیدی ہیں،بیٹیاں خود بائیکس چلانا سیکھیں بائیکس اکلوتا منصوبہ نہیں لیپ ٹاپس بھی لا رہے ہیں،لیپ ٹاپ کا منصوبہ جو نوازشریف اور شہبازشریف کا تھا اسے بہت جلد لانچ کریں گے،پنجاب بھر کے طلبہ و طالبات کیلئے جلد ہی لیپ ٹاپ سکیم لانچ کریں گے۔

مریم نواز نے کہاکہ پچیس ارب روپے کی سکیم سے وہ بچے جو پڑھ نہیں سکتے ان کی فیس حکومت پنجاب دے گی،کوئی طلبہ  یا طالبات اس لئے گھر نہیں بیٹھے گا کہ وہ تعلیم کیلئے فیس نہیں دے سکتے یہ ہماری ذمہ داری ہے، ان کاکہناتھا کہ سٹیپ ون گرین پنجاب جارہے ہیں اور سموگ کا مسئلہ ہر سال ہوتا ہے،گرین ٹرانسپورٹ لائیں گے پہلا صوبہ ہوگا جہاں گرین ٹرانسپورٹ ہوگی، پیٹرول بائیکس کو ختم کرکے ای بائیکس پر لائیں گے،پنجاب میں چارجنگ انفراسٹرکچر کا بہت بڑے پیمانے پر لا رہے ہیں ای بائیکس کیلئے سولرائز چارجنگ لائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ای بائیکس کیلئے بیٹری کی تین سال کی گارنٹی ہے اگر چوری ہوتی ہے تو نئی بیٹری دیں گے،سو فیصد ای بائیکس میرٹ پر دی جائیں گی،پنجاب تعلیم میں طلبہ کو سہولیات دینے میں لیڈ کرے گا، ان کاکہناتھا کہ ایکوفرینڈلی بسوں کا معاہدہ کرلیا ہے دنیا کی بہترین کمپنی سے لینے جا رہے ہیں ای ستائیس بسیں لاہور آ جائیں گی،ای بسیں چلنے سے ذاتی گاڑی کا استعمال کم ہوجائے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چاہتے ہیں طلبہ وطالبات کو جلد از جلد الیکٹرک بائیکس ملیں، مریم نواز کی خواہش بیس ہزار سے بڑھ کر ستائیس ہزار الیکٹرک بچوں کو دیں گے، ستائیس ماحول دوست بسیں ستمبر میں سڑکوں پر ہوں گی،ای لوڈر رکشہ لائسنس آج سے آغاز کریں گے۔

بلال اکبر نے کہاکہ ہر یونیورسٹی میں ای بائیکس کے یونٹ لگائیں گے تاکہ وہ اپنی بائیکس چارج کر سکیں، پنجاب میں دس لاکھ لوگوں کو مختلف شہروں میں سستی ٹرانسپورٹ دے رہے ہیں،شاہدرہ سٹیشن کا اپ گریڈ کیا ہے میٹرو بسوں اور روٹ کو اپ گریڈ کررہے ہیں،پچیس لاکھ لوگوں کو ٹرانسپورٹ دے کر آسانی پیدا کریں گے،ٹورسٹ ٹرین اسلام آباد ٹو مری چلائیں گے۔

قبل ازیں سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاریخی و یادگار لمحہ جب ٹرانسپورٹ سیکٹر میں نئے ٹاسک سامنے آئے، وزیر اعلیٰ کا ٹاسک جس میں الیکٹرک بائیکس کی تقسیم ہے،تمام اضلاع سے شفاف انداز سے طلبہ و طالبات کوالیکٹرک بائیکس دی جائیں گی، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہناتھا کہ رجسٹرڈ ای گاڑیوں کی تعداد آٹھ ہزار ہے اور الیکٹرک بائیس پنجاب میں آ رہی ہیں جو سڑکوں پر رواں دواں ہوں گے،پنجاب وہ صوبہ بن گیا الیکٹرک مسافر اور الیکٹرک لوڈر رکشہ بنانے کا بھی لائسنس دیں گے، ماحول دوست ستائیس الیکٹرک بسیں پنجاب میں لائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 190ملین پاؤنڈکیس ، پرویز خٹک کے عمران خان کیخلاف بیان کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں