(راؤدلشاد) بریگیڈئیر ریٹائرڈ بابر علاؤ الدین کو چئیرمین ڈی ای ایف آئی ایم تعینات کردیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق بریگیڈیر ریٹائرڈ بابر علاوالدین چیف منسٹر پنجاب شکایت سیل، چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم میں بطور چئیرمین فرائض سرانجام دینگے ،وہ چیف منسٹر سپیشل مانیٹرنگ اور چیف منسٹر کرائم یونٹ میں بھی بطور چئیرمین فرائض سرانجام دینگے ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بریگیڈئیر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین کو ڈائریکٹوریٹ آف ایویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد پرنسپل سیکرٹری ٹوسی ایم ساجد ظفر ڈال نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،برگیڈئیر (ر)بابر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کام کریں گے، بابر علاوالدین اس سے قبل وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر بھی رہ چکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : روپے کی تنزلی کا سلسلہ جاری ، ڈالر ، ریال ، یورو مزید مہنگے