کے پی کے حکومت کا مفت سولر پینل اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان

Jul 11, 2024 | 19:18:PM

(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے غریب عوام کو 2 کلو واٹ تک کا مفت سولر پینلز ، تاریں اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مشیرخزانہ کے پی حکومت مزمل اسلم نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت غریب گھرانوں کومفت سولرپینل دے گی، اس کے ساتھ تاریں اور انورٹر پنکھے بھی بطور پیکج دیئے جائیں گے، ہم نے خیبرپختونخوا میں 90 سے زائد بجلی گھر بنائے، 6 سے 7 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور واپڈا صارفین تک بجلی پہنچانے کیلئے 27 روپے فی یونٹ مانگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تین پاکستانیوں کا رکشے پر 7 ملکوں کی سیر کرنیکا اعلان

مشیرخزانہ خیبر پختونحوانے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ غریب عوام کی مشکلات میں کمی لائیں اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں، صارفین تک بجلی پہنچانے کیلئے اپنی ٹرانسمیشن اپنی لائن ڈالیں گے۔

مزیدخبریں