بھارتی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی یورپ میں لُٹ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مشہور بھارتی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی اپنے شوہر و اداکار وویک داہیا کے ساتھ یورپ میں قیمتی سامان سے محروم ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیویانکا ترپاٹھی شوہر وویک داہیا کے ہمراہ یورپ میں اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ منانے گئی ہوئی تھیں جس دوران ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ اداکارہ نے بھارتی حکومت سے انڈیا واپس جانے کیلئے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔
اس حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اب اس جوڑے نے انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا بیشتر قیمتی سامان ان کی گاڑی سے چوری ہوگیا ہے۔
جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ وہاں خیریت سے ہیں، گاڑی ریزوٹ میں کھڑی تھی جس میں سے سامان چوری ہوا۔ چوری کی جانے والی چیزوں میں پاسپورٹ ، اے ٹی ایم کارڈ سمیت دیگر ضروری سامان شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ سپریم کورٹ سے اہم خبر آ گئی