(24 نیوز )ٹی 20ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان ونندو ہسارنگا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ہسارنگا نے اپنا استعفیٰ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے،ہسارنگا کا کہنا ہے کہ ٹیم کے مفاد میں یہی ہے کہ میں کپتانی سے سبکدوش ہوکر بطور عام پلیئر کھیلوں، میں بطور عام پلیئر سری لنکن ٹیم کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا،خیال رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکن ٹیم سپر ایٹ کے لیےکوالیفائی نہیں کرسکی تھی،اس سے قبل سری لنکا کے ہیڈکوچ کرس سلور ووڈ بھی عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں،سری لنکن ٹیم اس ماہ بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلےگی۔
یہ بھی پڑھیں : فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے نامناسب رویے کیخلاف سخت ایکشن لینے پر غور