آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی پاکستان آمد، پاک فضائیہ کا پرتپاک استقبال

Jul 11, 2024 | 20:59:PM

(اویس کیانی) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی پاکستان آمد پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پرتپاک استقبال کیا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا پاکستان آمد پر شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا، پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی آذربائیجان کے صدر کے طیارے کو پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے حفاظتی  حصار میں لے لیا، آذرئیجان کے صدر کے طیارے کو پاک فضائیہ کے لڑاکا تیارے اسلام آباد تک حفاظتی حصار میں لے کر آئے.

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر آذربائیجان کے صدر پاکستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔

مزیدخبریں