پروٹیکٹڈ صارفین اووربلنگ معاملہ، ظفر عباس ایف آئی اے میں پیش،جوابات غیرتسلی بخش قرار

Jul 11, 2024 | 22:08:PM
پروٹیکٹڈ صارفین اووربلنگ معاملہ، ظفر عباس ایف آئی اے میں پیش،جوابات غیرتسلی بخش قرار
کیپشن: ایف آئی اے لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)پروٹیکٹڈ صارفین کو اووربلنگ کے معاملے پر پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے سابق ایم ڈی ظفر عباس ایف آئی اے میں پیش ہو ئے اور اپنا تحریری بیان ایف آئی اے کو جمع کروا دیا ۔

ظفر عباس اپنے تحریری بیان میں ایف آئی اے مطمئن نہ کر سکے ،ایف آئی اے نے ظفر عباس کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ۔

یاد رہے کہ ظفر عباس کو 11 جولائی کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہورمیں  پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایف ائی اے نے اوور بلنگ پر تحقیقات شروع کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنانے کا وقت اور بنچ تبدیل، ترمیمی کازلسٹ جاری کردی گئی