تربت : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحصیلدار شدید زخمی

Jul 11, 2024 | 22:22:PM
تربت : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحصیلدار شدید زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحصیلدار شیرجان شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیلدار  شیر جان پر نامعلوم افراد نے تربت شہر میں حملہ کیا ، زخمی تحصیلدار کو طبی امدادکی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے 3 افسران گرفتار

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، ملزمان کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ملزمان کو کیفرِکردار تک پہنچائیں گے۔