پنجگور: غربت کے باعث گھریلو تنازعہ، بیٹے کے ہاتھوں ماں اور بہن قتل

Jul 11, 2024 | 22:45:PM
پنجگور: غربت کے باعث گھریلو تنازعہ، بیٹے کے ہاتھوں ماں اور بہن قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) پنجگور میں غربت کے باعث گھریلو تنازعہ شدت اختیار کر گیا، بیٹے نے تیش میں آکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سوتیلی ماں اور بہن قتل ہو گئی۔

ذرائع انتظامیہ کے مطابق پنجگور کے نواحی علاقے سری کوران میں ایک شخص نے سوتیلی ماں اور بہن پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے دونوں جاں بحق ہو گئیں، ملزم عبدالغفور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کا محرک غربت کے باعث گھریلو تنازعہ بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحصیلدار شدید زخمی

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کا علم ہوتے ہی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ملزم بہت جلد قانون کی گرفت میں ہو گا۔