بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 932 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ

Jun 11, 2024 | 15:37:PM
بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 932 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) آئندہ وفاقی بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 932 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

قرضوں کے دلدل میں دھنسی حکومت پھر سے عالمی اداروں کا سہارا لینے کو تیار ہو گئی، ایک ہاتھ سے ورلڈ بینک، دوسرے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈور تھام لی، مزید قرضے لینے کا فیصلہ کرلیا۔

دستاویز کے مطابق وفاقی بجٹ 2024-25 میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 932 ارب روپے قرضے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت 316 ارب جبکہ چاروں صوبے 616 ارب روپے بیرونی قرضہ لیں گے، سندھ  حکومت سب سے زیادہ 334 ارب روپے قرضہ لے گی، خیبر پختوانخوا حکومت 131 ارب روپے کے بیرونی قرضے پر انحصار کرے گی، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 123 ارب روپے کا بیرونی قرضہ لیا جائے گا جبکہ بلوچستان کی حکومت ترقیاتی منصوبوں کیلئے 29 ارب کے قرضے لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 52 سال سے بنگلہ دیش میں پھنسے محصورین کی مشکلات کم نہ ہو سکیں

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر مقامی وسائل سے سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی شیئر کر دی گئیں ہیں، مختلف محکمے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے وسائل سے 196 ارب 89 کروڑ خرچ کریں گے۔