ملازمت کےخواہش مند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر، رینجرز میں سینکڑوں بھرتیاں ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) سرکاری ملازمت کےخواہش مند نوجوانوں کے لیے اچھی خبر آ گئی، حکومت نے بجٹ سےقبل پنجاب رینجرزمیں سینکڑوں بھرتیوں کی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈویژن نےپنجاب رینجرز میں961بھرتیوں کے لیےاین اوسی دے دیا ہے، وزارت داخلہ نے این او سی کے لیے اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے رجوع کیا تھا، پنجاب رینجرزمیں سپاہی جنرل ڈیوٹی کے لیے850بھرتیوں کی اجازت دی گئی ہے، اسٹبلشمنٹ ڈویژن نےسپاہی کک کے لیے 50 بھرتیوں کی اجازت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں، عید پر لمبی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھرتیوں کے لیے دیا جانے والااین او سی 6 ماہ کےلیے قابل عمل ہو گا، پنجاب رینجرز میں بھرتیوں کے لیے آسامیاں مشتہر کرنا ہوں گی، آسامیاں مشتہر کرنے کے بعد بھرتیوں کا عمل 120 روز میں مکمل بھی کرنا ہو گا۔