ترکیہ کے تعاون سے پاک بحریہ کا پہلا جہاز تیار ، تربیت بھی مکمل

Jun 11, 2024 | 18:05:PM
ترکیہ کے تعاون سے پاک بحریہ کا پہلا جہاز تیار ، تربیت بھی مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ترکیہ کے تعاون سے تیار  پاک بحریہ کے نئے اور پہلے جہاز پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل کی گئی ،اپنی نوعیت کی پہلی ٹریننگ کا انعقاد ترکش نیول فورسز اور پاک بحریہ نے مشترکہ طور پر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹریننگ کا مقصد جہاز کے عملے کو مختلف بحری آپریشنز  کیلئے تربیت دینا اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا،ٹریننگ کے دوران کمانڈر گولچک نیول بیس، کمانڈنگ آفیسر استنبول نیول شپ یارڈ نے پی این ایس بابر کا دورہ کیا، ترکش نیول فورسز کے اعلی حکام نے پاک بحریہ کے آپریشنل اور تربیتی معیار کو سراہا۔

پی این ایس بابر نے آبنائے کاناکلے میں  پہلی جنگ عظیم کی یادگار کے سامنے گزرتے ہوئے ترک شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا،پی این ایس بابر 4 ملجم کلاس جہازوں میں پہلا جہاز ہے جو ترکیہ کے تعاون سے تیار کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک ترک معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول اور 2 کراچی میں تیار کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمت کےخواہش مند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر، رینجرز میں سینکڑوں بھرتیاں ہوں گی