شہدا پیکج 30لاکھ سے 1 کروڑ روپے کرنے کی کوشش کروں گا: محسن نقوی

Jun 11, 2024 | 18:36:PM

(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہدا پیکج 30لاکھ سے 1 کروڑ روپے کرنے کی کوشش کروں گا، شہدا کو سلام، ہم سب کی جان ملک کے لئے حاضر ہے۔

چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں ایف سی ٹرینینگ سنٹر شب قدر  میں تاریخ میں پہلی بار شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شہداء پریڈ کا انعقاد ہوا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی ٹریننگ سینٹر شب قدر کا دورہ کیا اورپریڈ میں شرکت کی، کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری اور اعلی حکام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی ٹریننگ شب قدر میں یادگار شہداء پر حاضری دی، یادگار شہداء پر  پھول نچھاور کیے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں، عید پر لمبی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

وفاقی وزیرداخلہ نے ایف سی شہدا پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا پیکج 30لاکھ سے 1 کروڑ روپے کرنے کی کوشش کروں گا، ہم سب کی جان ملک کے لئے حاضر ہے، شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، جان کے بدلے ایک کروڑ کا معاوضہ نعم البدل نہیں، یہ تاریخ کی پہلی شہداء پریڈ ہے جس میں آئی جی سے لیکر جوان تک شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آپ نہ پٹھان، نہ پنجابی، نہ بلوچی، نہ سندھی ہیں، آپ سب پاکستانی ہیں، آپ سب نے  پاکستانی ہوکر سوچنا ہے، پاکستانی ہو کر سوچیں گے تو جیت آپ کی ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ جوانوں نے صرف اور صرف پاکستان کی مشن کو سامنے رکھ کر چلنا ہے، پاکستانی ہونے کے ناطے آپ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرسکتے ہیں، ایف سی ایسی فورس ہے جس کی ضرورت ہر وقت اور ہر جگہ پڑتی ہے، ایف سی کے جوان سیکیورٹی، امن وامان اور ہر قسم کی ڈیوٹی کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، ایف سی نے مشکل وقت میں ہر شعبے کو تعاون فراہم کیا ہے۔

مزیدخبریں