9 مئی کے مقدمات، صنم جاوید کو وائس میچنگ ٹیسٹ کیلئے عدالت پیش کر دیا گیا

Jun 11, 2024 | 18:54:PM

(زاہد اقبال رانا) 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمات میں گرفتار صنم جاوید کو وائس میچنگ ٹیسٹ کیلئے عدالت پیش کر دیا گیا۔

9 مئی کے پرتشدد مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو سیشن کورٹ گوجرانوالہ میں مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا، ان کو وائس میچنگ ٹیسٹ کے لئے پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں، عید پر لمبی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

گوجرانوالہ پولیس نے صنم جاوید کو  مجسریٹ کے روبرو پیش کیا اور عدالت میں تحریر بھی پیش کی جو صنم جاوید نے کہا تھا، فاضل عدالت نے 3 مختلف پچ میں صنم جاوید کی آواز کے سمپل لیے، آہستہ، درمیانی اور بلند آواز میں نمونے لیے گئے، تینوں نمونے 32 جی بی یو ایس بی میں سیل کرنےکے بعد ایف آئی اے اسلام آباد کو بھیج دیئے گئے۔

واضح رہے کہ پیشی کے دوران عدالت میں اور راستوں پر سیکیورٹی کی سخت انتظامات کیے گئے۔

مزیدخبریں