گندم کے ذخائر ضروری لیکن حکومتی دائرہ کار میں نہیں ہونے چاہیے : وزیرخزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی ٹیم کے ہمراہ اقتصادی سروے رپورٹ کے حوالے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گندم کے ذخائر نہایت ضروری ہیں، پاسکو میں اصلاحات لا رہے ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی سروے رپورٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاسکو میں اصلاحات لا رہے ہیں، گندم کے ذخائر ضرور ہونے چاہئیں ، لیکن یہ کام حکومت کے دائرہ کار میں نہیں ہونا چاہیے، بہت جلد اجناس سے متعلق پاسکو پالیسی کا اعلان کردیں گے، چین کے دورے کا مقصد سی پیک 2 کو آگے بڑھانا تھا، سیکیورٹی کے متعلق نا خشگوار واقعات کا سی پیک پر اثر پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی مقدس گائے نہیں ، سب کو پورا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا، وزیرخزانہ کا دبنگ اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل اکناملک کمیٹی نے نگران حکومت کے کئی فیصلے ریورس کئے، پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے اصول پر آگے بڑھیں گے، ہماری حکومت کا فوکس بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری ہے۔