وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ، کون کون وزیر بنے گا؟ نام فائنل

Jun 11, 2024 | 19:27:PM

(اویس کیانی) وزیر اعظم نے بجٹ کے فوری بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی  پیپلز پارٹی  کی کابینہ میں انٹری کے حوالے سے وزیر اعظم اور صدر مملکت میں اہم ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد و زیراعظم نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے ، بجٹ کے بعد فوری طور پر کابینہ میں توسیع کی جائے گی ،بہترین وزراء کابینہ میں شامل کیے جائیں گئے، احسن اقبال سے قمر زمان کائرہ اور دیگر کی بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، اگلے 2 دنوں تک کابینہ میں توسیع کو حتمی شکل دے دی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں کتنے نوجوان بیروزگار ہیں ؟اقتصادی سروے رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

مسلم لیگ ن  اور اتحادی جماعتوں سے سئینر سیاسی افراد کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا , وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ کا حصہ بنے کی دعوت، پیپلز پارٹی قیادت کی کابینہ میں حصہ بنے اور وزارتوں کی تعداد بارے مشاورت جاری ،قیادت کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی لی سی ای سی کے اجلاس میں معاملہ رکھا جائے گا ،سینٹرلی ایگزیکٹو کمیٹی کی توثیق کے بعد کابینہ میں شمولیت کا اعلان ہو گا ،وفاقی وزیر احسن اقبال کو اہم زمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

وزیراعظم، صدر مملکت کی ملاقات کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال متحرک  ہوگئے ، سینئر وزیر کی پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری  ہے ، احسن اقبال کی سرفراز بگٹی اور قمر زمان کائرہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں