تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گاتاہم رات کو دیر، سوات، شانگلہ ، کوہستان، چترال اور بالاکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی او ر جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا ،جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، مری،گلیات اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک تاہم بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بعد از دوپہر جنو بی اضلاع میں تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گاتاہم بعد از دوپہر وسطی جنو بی اضلاع میں تیز اورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔
دوسری جانب آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں پہلے نمبر پر جیکب آباد 48، سبی، نور پور تھل، ڈی جی خان، بھکر 47، اوکاڑہ، کوٹ ادو، قصور، لیہ، جھنگ اور دادو میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کا اعلان ہو گیا